ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر سے معافی کی اپیل کر دی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی صدر سے معافی کی اپیل، برطانوی میڈیا
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر بائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کردی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’اسکائی نیوز‘ نے رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستانی نیورو سائنسدان نے بتایا کہ امید ہے کہ انہیں چھوڑ دیا جائے گا کیونکہ ’نئے شواہد‘ سامنے آنے سے ان کی بے گناہی کا اندازہ ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنے وکیل کے ذریعے خصوصی طور پر اسکائی نیوز کو بتایا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن جلد ہی مجھے رہا کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں، ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ہے، یہ آسان نہیں ہے، مزید کہا کہ انشا اللہ ایک دن میں اس عذاب سے آزاد ہو جاؤں گی۔
مزید پڑھیں:امریکا کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو عنقریب رہا کرنے کا امکان
مزید پڑھیں:ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی کیلئے حکومت کا بڑا اقدام
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر سے اپیل کی ہے کہ وہ صدارت سے سبکدوش ہونے سے پہلے سزا معاف کردیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو اسٹافورڈ بھی صدارتی معافی کے لیے پرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن یہاں تک کہ ٹرمپ انتظامیہ سے بھی معافی ملنےکا امکان ہے۔
امریکی صدر جوبائيڈن کے دور صدارت کا کل آخری دن ہے اور 20 جنوری کو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن اپنے بیٹے سمیت 39 افرادکو صدارتی معافی دے چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا میں ایک متنازع عدالتی فیصلےکے باعث 86 سالہ سزا کاٹ رہی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.