پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم’ میں فہد کی بائیک کتنے لاکھ میں نیلام ہوئی؟

19 جنوری, 2025 18:18

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول ہونیوالے ڈرامے ‘کبھی میں کبھی تم’ کے اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنی بائیک کو نیلام کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دبئی میں ہوئے ایک آکشن کی ویڈیو وائرل ہورہی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے معروف ڈرامے کی بائیک کو نیلام کررہے ہیں۔

اس ڈرامے میں فہد نے شرجینا (ہانیہ عامر) کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا، دونوں کو ڈرامے کئی مرتبہ بائی پر ساتھ سفر کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی بائیک انڈس اسپتال کراچی کیلئے نیلام کی تاکہ اس رقم سے مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے، اداکار کے اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ آکشن سے حاصل ہونیوالی رقم اسپتال کو عطیہ کی جائے گی۔

دبئی میں نیلامی کیلئے پیش کی بائیک 46000 ہزار اماراتی درہم (یعنی 34 لاکھ 89 ہزار سے زائد پاکستانی روپوں) میں نیلام ہوئی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔