پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کوپہلے ٹیسٹ میں شکست دیدی

19 جنوری, 2025 14:15

ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوران مہمان ٹیم کو 127 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے سپنرز نے ایک بار پھر گھومتی ہوئی گیندوں سے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ پاکستان نے میچ کی پہلی اننگز میں 230 رنز بنائے تھے جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز کا آؤٹ ہو گئی تھی۔

دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 157 رنز بنا سکی یوں پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 251 رنز کی برتری تھی جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 123 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

مزید پڑھیں:کیا بیویوں اور گرل فرینڈز نے میچز ہروائے تھے؟ ہربھجن بھڑک اُٹھے

مزید پڑھیں:ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے  اور نعمان علی نے وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد بھی وکٹیں اپنے نام کر سکے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے پہلی اننگز میں چار اور نعمان علی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی۔ بلے بازوں میں سعود شکیل نے سب سے زیادہ 84 رنز بنائے۔

دوسری اننگز میں پاکستانی کپتان شان مسعود 52 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ویسٹ انڈیز کے سپنر جومیل وریکان نے سات وکٹیں اپنے نام کیں۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے پانچ اور ابرار احمد چار نے وکٹیں حاصل کیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔