پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

امریکا میں ریلیف نہ ملنے کی صورت میں ٹک ٹاک بند ہو گیا

19 جنوری, 2025 11:28

امریکا میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک صارفین کیلئے ہفتے کی رات سے ہی کام کرنا بند کر گیا ہے، اس ایپ پر پابندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہونا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چینی ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کو امریکا میں ریلیف نہ ملنے کی صورت میں بند ہونا پڑ گیا، ٹک ٹاک ایک معروف چینی سوشل میڈیا اپیلی کیشن ہے جو اب ایپل اور گوگل ایپ سٹورز پر ڈاؤن لوڈ کے لیے میسر نہیں۔

مزید پڑھیں:مقبول چینی ایپ ریڈ نوٹ ٹک ٹاک کی جگہ لینے لگا

مزید پڑھیں:کیا ایلون مسک ٹک ٹاک کو بھی خرید رہے ہیں؟

اے ایف پی کے مطابق ٹک ٹاک نے امریکا میں صارفین کو متنبہ کیا کہ یہ ایپ جلد ہی ’عارضی طور پر غیر دستیاب‘ ہو جائے گی کیونکہ ملک میں اس پر پابندی کا قانون نافذ العمل ہونے کیلئے تیار ہے، تاہم نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بحالی پر غور کر رہے ہیں۔

ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو نوٹیفیکیشن پڑھنے کو ملا کہ ’ہمیں افسوس ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے والا امریکی قانون 19 جنوری سے نافذ العمل ہو گا اور ہمیں مجبور کرنے گا کہ ہم اپنی خدمات کو عارضی طور پر غیر دستیاب کریں۔‘

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔