پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

امریکا کا لبنانی فوج کو مضبوط بنانے کیلئے بڑی امداد کا اعلان

19 جنوری, 2025 13:10

امریکا نے ہفتے کے روز لبنان کی مسلح افواج کو 117 ملین ڈالر سے زیادہ کی سکیورٹی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے جمعرات کو شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ ’ورچوئل ڈونرز اجلاس‘ طلب کیا ہے تاکہ جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کے لیے لبنان کے لیے درکار اہم سیکیورٹی امداد پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیروت کو دی جانے والی نئی امداد سے ملک کی مسلح افواج اور داخلی سکیورٹی فورسز دونوں کو مدد ملے گی کیونکہ وہ ملک بھر میں لبنان کی خودمختاری کو قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:عالمی عدالت انصاف کے جج لبنان کے نئے وزیر اعظم نامُزد

مزید پڑھیں:لبنان میں آرمی چیف ملک کے نئے صدر منتخب

لبنان 2019 کے معاشی بحران کے بعد فوج سمیت اپنے سرکاری اداروں کی مالی اعانت کے لیے برسوں سے جدوجہد کر رہا ہے۔

نومبر میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے بعد اب اسے ملک کی تعمیر نو کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔ عسکریت پسند گروپ نے غزہ کے تنازع پر لڑائی شروع کر دی تھی۔

لبنان کے نئے صدر جوزف عون نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے مقرر کردہ 26 جنوری کی ڈیڈ لائن تک ان کے ملک کے جنوب سے انخلا کرنا ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی حزب اللہ کو جنوب میں موجود باقی ماندہ فوجی انفراسٹرکچر کو ختم کرنا ہوگا اور اپنی افواج کو سرحد سے تقریبا 30 کلومیٹر (20 میل) دور دریائے لٹانی کے شمال کی طرف واپس بلانا ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔