پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

یمنی فوج کے اسرائیلی وزارت جنگ کے مرکزی دفتر پر حملے

19 جنوری, 2025 10:25

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹرز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،  یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے مرکزی دفتر کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یحیی سریع نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے ساتھ ہمدردی کے اظہار اور غزہ کے باشندوں کے خلاف اس حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:یرغمالی زندہ چاہیے یا تابوت میں! اسرائیل فیصلہ کرلے
مزید پڑھیں:اسرائیل جنگ بندی خلاف ورزیاں کرکے ہمارے صبر کا امتحان نہ لے;

دوسری جانب اسرائیل کی دفاعی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  ہفتے کے روز یمن سے اسرائیل کی طرف فائر کیے گئے 2 بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے روک دیا، یہ اس ہفتے حوثی باغی گروپ کے چوتھے اور پانچویں حملے تھے۔ زخمیوں یا بڑے نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔

صبح کے اوقات میں ہونے والے پہلے حملے نے اسرائیل کے وسطی علاقے اور یروشلم کے علاقے میں سائرن بجا دیے اور لاکھوں لوگوں کو بم پناہ گاہوں کی طرف دوڑنے پر مجبور کر دیا۔

مزید پڑھین:امریکا کے یمن پر متعدد فضائی حملے

حوثیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تل ابیب میں دفاعی وزارت کو نشانہ بنایا ہے تاہم بیان کے مطابق مذکورہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف پر جا لگا جبکہ اسرائیلی ڈیفنس سسٹم اسے روکنے میں ناکام رہا۔

 یمنی مسلح افواج نے اس بات پر زور دیا کہ وہ فلسطینی مزاحمت کے ساتھ کھڑی ہیں اور جنگ بندی کے مرحلے کے دوران صہیونی دشمن کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں فلسطینی مزاحمت کے ساتھ عسکری تعاون کیلئے تیار ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔