اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے زندگی کا پہلا عمرہ ادا کر لیا

20 جنوری, 2025 16:46

پریس اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

ارشد ندیم نے انسٹا پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں احرام پہنے اور ہاتھ میں تسبیح لیے خانہ کعبہ کے نزدیک دیکھا گیاہے، اس بابرکت اور روح پرور مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ارشد ندیم نے زندگی کا پہلا عمرہ کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ کی بارگاہ میں شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:سابق کرکٹر شاہد آفریدی ارشد ندیم کے شاگرد بن گئے، ویڈیو وائرل

انہوں نے والہانہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،’اپنے پہلی عمرہ کی سعادت حاصل کی، الحمدللہ اس بابرکت موقع کے لیے۔ پوری امت مسلمہ اور اپنے پیارے وطن کے لیے دعا کی۔ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس کو ممکن بنایا۔’

دوسری جانب ارشد ندیم کو ان انکے پہلے عمرے پر نامور شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین سمیت دیگر صارفین کی جانب سے ڈھیروں مبارکباد موصول ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم2 جنوری 1997 کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر میاں چنوں کے قریب ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوئے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔