پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

اسرائیلی مغویوں کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے سپرد کر دیا گیا

20 جنوری, 2025 09:47

غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنا وعدہ نبہاتے ہوئے اسرائیلی مغویوں کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے سپرد کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس نے اسرائیلی مغویوں کو انٹرنیشنل ریڈ کراس  کے سپرد کردیا۔ یرغمالی خواتین میں رومی گونن، ایملی دماری اور ورون شتنبر خیر شامل ہیں۔

ریڈ کراس یرغمالی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوج یونٹ پہنچائے گی، خصوصی فوجی یونٹ سے یرغمالی خواتین کو اسرائیلی فوجی مقام پر لے جایا جائے گا، جہاں اسرائیلی فوجی مقام پر یرغمالی خواتین کا ابتدائی طبی معائنہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:غزہ جنگ بندی؛ حماس نے اسرائیل کو 3 یرغمالیوں کے نام ارسال کردیے

مزید پڑھیں:یمنی فوج کے اسرائیلی وزارت جنگ کے مرکزی دفتر پر حملے

رپورٹ کے مطابق یرغمالی خواتین کو ابتدائی طبی معائنے کے بعد اسپتال پہنچا دیا جائے گا، جہاں وہ اپنے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی۔

عرب میڈیا کے مطابق یرغمالی خواتین کی رہائی کا عمل پورا ہونے پر ہی اسرائیل 90 فلسطینیوں کو رہا کرے گا،  اسرائیلی قید سے رہائی پانے والوں میں زیادہ تر فلسطینی خواتین اور بچے شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ بندی کے معاہدے پر تقریباً 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد عمل درآمد شروع ہو گیا اور چند گھنٹے کی تاخیر کی وجہ سے اسرائیلی حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔