مکیش امبانی کے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈز کو کتنی تنخواہ ملتی ہے؟

مکیش امبانی کے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈز کو کتنی تنخواہ ملتی ہے؟
دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سکیورٹی گارڈ اور ڈرائیورز کی تنخواہ جان کر آپ رہ ہوجائیں گے۔
فوربس کے مطابق مکیش امبانی کے اثاثوں کی مجموعی مالیت حیران کن طور پر 98 بلین ڈالرز کے قریب ہے۔
آپ کو یہ تو معلوم ہے کہ مکیش امبانی کتنی دولت کے مالک ہیں مگر یہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے کہ ان کے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے اور مکیش امبانی انہیں کیا مراعات دیتے ہیں۔
مکیش امبانی اپنے ذاتی سکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کو اتنا نوازتے ہیں کہ شاید کسی نے سوچا ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امبانی کا ذاتی کار ڈرائیور ماہانہ 2 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرتا ہے جو کہ 24 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ بنتی ہے۔
مکیش امبانی کی سکیورٹی ٹیم اعلیٰ تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل ہے جس میں کمانڈوز، ممبئی پولیس کے افسران اور سی آر پی ایف کے اہلکار شامل ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ امبانی کی سکیورٹی کو ملنے والی تنخواہ 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔ ان کی سکیورٹی ٹیم میں این ایس جی کمانڈوز شامل ہیں جو اپنے عہدے کے لحاظ سے 80 ہزار روپے سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے کے درمیان تنخواہ لیتے ہیں۔
اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں اور پرسنل سکیورٹی گارڈز کو ان کے عہدوں کی بنیاد پر تنخواہ دی جاتی ہے۔
مکیش امبانی کے سیکورٹی گارڈز کی ماہانہ تنخواہ 14,536 روپے سے شروع ہو کر 55,869 روپے تک ہے تو بھارت میں کئی سرکاری ملازمین کی اوسط تنخواہ سے بھی زائد ہے۔
بزنس ٹائیکون کی جانب سے صرف ڈرائیورز ہی نہیں بلکہ ان کے باورچیوں، گارڈز اور ہاؤس کیپنگ اسٹاف سمیت تمام ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ بچوں کے لیے تعلیمی الاؤنس اور انشورنس بھی فراہم کی جاتی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.