حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 90 فلسطینی رہا کرالیے

حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 90 فلسطینی رہا کرالیے
غزہ: اسرائیلی حکومت نے اپنے تین یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے دیر رات اپنی جیلوں سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔
رہائی پانے والے فلسطینیوں میں سے کچھ لوگوں کو رام اللہ اور مشرقی یروشلم میں ان کے گھروں میں لے جایا گیا ہے۔ ان قیدیوں میں مغربی کنارے کے 78 رہائشی شامل ہیں، جنہیں اوفر جیل کے قریب بیٹونیا چیک پوائنٹ پر رہا کیا گیا۔
معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی پہلی کھیپ کو مغربی کنارے کی عفر جیل پہنچایا، جہاں اسرائیلی فوج اور ریڈ کراس کے نمائندوں نے ہر قیدی کی شناخت کی تصدیق کی اور ان کو رہا کرنے سے پہلے ان کا طبی معائنہ کیا۔ بقیہ 12 قیدیوں کو رہا کرنے کے بعد مشرقی یروشلم میں ان کے گھروں کو پہنچا دیا گیا۔
مزید پڑھیں:حماس نے وعدہ نبہاتے ہوئے اسرائیلی خواتین قیدیوں کو رہا کر دیا
مزید پڑھیں:غزہ جنگ بندی؛ حماس نے اسرائیل کو 3 یرغمالیوں کے نام ارسال کردیے
گزشتہ رات رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک نابالغ بچی سمیت 69 خواتین اور آٹھ نابالغ بچے اور 12 مرد شامل ہیں۔، قابل ذکر ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوران تقریباً 2000 قیدیوں کو رہا کرنے کا منصوبہ ہے۔
غزہ؛ حماس کے ہاتھوں 3 خواتین یرغمالی رہا
حماس نے سب سے پہلے جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ سے 3 اسرائیلی خواتین یرغمالیوں کو رہا کیا۔ فلسطینی تحریک حماس نے اتوار کی شام کو 3 خواتین اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے کہا کہ تینوں یرغمالی اسرائیل میں اپنے اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.