راکھی ساونت پاکستان کے دفاع میں بول پڑیں، بھارتی حیران

راکھی ساونت پاکستان کے دفاع میں بول پڑیں، بھارتی حیران
بھارتی اداکارہ اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت اپنی بولڈ شخصیت اور صاف مزاج کی وجہ سے مشہور ہیں، وہ حال ہی میں پاکستان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وفاداری کے اعلان کے ساتھ سرخیوں میں آئی ہیں۔
ایک آن لائن انٹرویو میں راکھی ساونت نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کی حمایت کریں گی چاہے کچھ بھی ہو۔
اداکارہ، جو دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ہیں، نے ساتھی اداکارہ نورا فتحی کے ساتھ حالیہ اختلافات پر بھی بات کی۔
راکھی ساونت، جنہیں ایک تقریب میں فتحی کے ساتھ پرفارم کرنا تھا تاہم نورا کی اچانک غیر موجودگی پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔
اداکارہ کے مطابق اس صورت حال سے ظاہر ہوتا ہے کہ نورا فتحی کی طرف سے پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان ہے۔
View this post on Instagram
راکھی ساونت نے اپنے پاکستانی مداحوں کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے ساتھ انتہائی وفادار ہوں اور میں کسی کو بھی اس کے خلاف کچھ کہنے کی اجازت نہیں دوں گی۔
انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران پاکستانی مداحوں کی جانب سے ملنے والی بے پناہ تعریف اور مالی مدد کا بھی اعتراف کیا۔
راکھی ساونت کی پاکستان سے وفاداری کوئی نئی بات نہیں کیونکہ وہ سرحد پار اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور احترام کے بارے میں اکثر بات کرتی رہتی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.