ٹرمپ نے حلف سے قبل غزہ جنگ بندی کا کریڈٹ لے لیا

امریکی نو منتخب صدر نے غزہ جنگ بندی کو اپنی تاریخی کامیابی قرار دیا
امریکی نومنتخب صدر نے کہا کہ غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے، یہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پہلا قدم ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دورہ صدارت کی تقریب حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرحد سے دراندازی کو روکیں گے، افتتاحی خطاب میں سرحدی حفاظتی اقدامات کا خاکہ پیش کریں گے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ فوج کوآئرن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ تعمیرکرنے کا حکم دیں گے، فوج میں موجود کمزوریوں کا ختم کریں گے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کو فلسطینیوں کو انکی سرزمین سے منتقل کرنے کا نیا منصوبہ کیا؟
مزید پڑھیں:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف اہم رپورٹ جاری
ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کیس کا ریکارڈجاری کرنے کا بھی وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھرکنگ جونیئر قتل سے متعلق ریکارڈ جاری کریں گے جبکہ عوامی دلچسپی کےحامل دیگر دستاویزات بھی جاری کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مردوں کو خواتین کے اسپورٹس سے باہر کریں گے، یہ کام کل ہی کریں گے، ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روکیں گے۔تاریخی رفتار اور طاقت کےساتھ کام کریں گے۔امریکا کو درپیش ہربحران کو حل کریں گے۔بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کیا جائے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.