پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

امریکی نومنتخب صدر؛ تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل

20 جنوری, 2025 11:49

واشنگٹن: امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج حلف اٹھائیں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق شدید سردی کے باعث تقریب کانگریس بلڈنگ میں منعقد کی جائے گی، سُپرپاورپرحکمرانی کا تاج پھر ڈونلڈ ٹرمپ کےسَر پر سجنے جا رہا ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈونلڈ ٹرمپ سے حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب امریکا کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کو فلسطینیوں کو انکی سرزمین سے منتقل کرنے کا نیا منصوبہ کیا؟

مزید پڑھیں:حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 90 فلسطینی رہا کرالیے

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹل ہل کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی، اہم سڑکوں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی، شہریوں کیلئے متبال روٹس بھی بنا دیے گئے، واشنگٹن میں ٹرمپ کےحامیوں نے ریلی نکالی، خواتین کارکن خوشی سے جھومتی رہیں۔

دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حلف برداری سے پہلے واشنگٹن میں وکٹری ریلی سے خطاب میں کہا مشرق وسطیٰ میں جنگی بندی پہلی بڑی کامیابی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا، تین ماہ کے اندر مشرق وسطیٰ میں سب کچھ حاصل کرلیا جو بائیڈن انتظامیہ 4 سال میں نہ کر سکی۔افغانستان سے فوجی ساز و سامان واپس لانے کا بھی اعلان کر دیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔