اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

کیا سیف مسلمان ہونے پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنے؟ اداکار کی پرانی ویڈیو وائرل

20 جنوری, 2025 14:43

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ بھارت میں گھر خریدنے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ بتا رہے ہیں۔

اداکار نے ماضی میں ایک انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے اپنی مسلم شناخت کی وجہ سے بھارت میں ہونے والے امتیازی سلوک کا پول کھولا، ان پر جان لیوا حملے کے بعد مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی۔

اس ویڈیو نے اس وقت زیادہ توجہ حاصل کی جب وہ اپنے گھر میں ڈکیٹی مزاحمت پر چاکو کے وار سے شدید زخمی ہو کر اسپتال منتقل ہوئے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ جمعرات کی علی الصبح تقریبا ڈھائی بجے سیف کی رہائش گاہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک درانداز ان کے گھر میں داخل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کی ہیلتھ انشورنس پالیسی کی دستاویزات منظر عام پر

اداکار چوری کو روکنے کے لئے ڈکیت سے ہاتھا پائی میں مشغول رہے جس کے دوران انہیں چاقو مارا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے جسم پر کئی چوٹیں آئی ہیں۔ تاہم سرجری کے بعد ان کی کمر مستحکم ہے اور وہ اپنے ہاتھوں اور ٹانگوں کو حرکت دینے کے قابل ہیں۔

انٹرویو میں سیف سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں کبھی مغربی ممالک کا دورہ کرتے ہوئے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا  جس پر انہوں نے جواب دیا کہ انہیں بیرون ملک اس طرح کے کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن ممبئی میں اس کا تجربہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ کرنے والا کون؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی

بالی ووڈ نے انکشاف کیا، آپ ممبئی کے مضافاتی علاقے میں ایک مسلمان کی حیثیت سے فلیٹ خریدنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر کوئی کہے گا کہ وہ مسلمانوں کو فلیٹ فروخت نہیں کرتے ہیں۔

سیف علی خان نے بھارت میں موجودہ مذہبی تناؤ کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمزور برادریوں کو اکثر اس طرح کے امتیازی سلوک کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔