اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ایکس (ٹوئٹر) میں ٹک ٹاک جیسے زبردست فیچر کا اضافہ

20 جنوری, 2025 19:55

مائیکرو بلاگنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کا استعمال اب کافی حد تک ٹک ٹاک جیسا محسوس ہوگا کیونکہ اس میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو تقریباً مخالف ایپ سے مماثلت رکھتا ہے۔

آپ نے بلکل درست پڑھا ہے کیونکہ ایکس کی جانب سے ویڈیو فیڈ کا یوزر انٹرفیس ٹک ٹاک جیسا کر دیا گیا ہے جس سے آپ ایکس کا استعمال کافی حد تک ٹک ٹاک جیسا محسوس ہوگا۔

ایکس کی جانب سے صارفین کے لیے ایپ میں ورٹیکل ویڈیو فیڈ ٹیب کو متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور اب ایلون مسک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیو دیکھنے کا تجربہ ٹک ٹاک جیسا ہی ہوگا۔

ایکس نے ایپلی کیشن میں یہ تبدیلی اس وقت کی جب جب امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق ہوتے ہی اسے جزوی طور پر معطل کردیا گیا۔

فوٹو — اسکرین گریب

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کے بعد ٹک ٹاک کو عارضی ریلیف دینے کا اعلان کیا جس پر چینی سوشل میڈیا کمپنی نے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد ہوگی یا نہیں اور ایکس کے اس فیچر سے کیا فائدہ ہوگا فی الحال تو یہ واضح نہیں مگر اس سے عندیہ ملتا ہے کہ ٹک ٹاک جیسی ورٹیکل ویڈیو فیڈز سوشل نیٹ ورکس میں عام ہوچکی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔