اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

یمنی حوثیوں کا اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

20 جنوری, 2025 17:43

غزہ جنگ بندی کے بعد بہادر یمنی حوثیوں نے صرف اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا۔

یمن میں قائم ہیومینیٹیرین آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد یمن کے حوثی تجارتی جہازوں پر اپنے حملوں کو اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں تک محدود رکھیں گے۔

حوثی فورسز اور کمرشل شپنگ آپریٹرز کے درمیان رابطے رکھنے والے ایچ او سی سی نے 19 جنوری کو شپنگ انڈسٹری کے عہدیداروں کو بھیجے گئے ایک ای میل میں کہا تھا کہ وہ امریکی یا برطانوی افراد یا اداروں کی ملکیت والے جہازوں کے ساتھ ساتھ ان کے جھنڈے تلے چلنے والے جہازوں کے خلاف "پابندیوں” کو روک رہا ہے۔

ایچ او سی سی کا کہنا ہے کہ وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر مکمل عمل درآمد کے بعد اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں کو نشانہ بنانا بند کر دیں گے۔

دنیا کی کئی بڑی شپنگ کمپنیوں نے بحیرہ احمر کے ذریعے جہاز رانی معطل کر دی ہے اور حملے سے بچنے کے لیے اپنے جہازوں کا رخ جنوبی افریقہ کے گرد موڑ دیا ہے۔

ایران کے حمایت یافتہ حوثی نے نومبر 2023 سے اب تک بحری جہازوں پر 100 سے زائد حملے کیے ہیں جن میں دو بحری جہاز وں کو غرق کر دیا گیا ہے۔

حوثیوں نے جنوبی بحیرہ احمر اور خلیج عدن کو نشانہ بنایا ہے جو افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تنگ آبنائے باب المندب سے متصل ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔