نوجوان کو شیر کیساتھ سیلفی بنانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی

نوجوان کو شیر کے ساتھ سیلفی بنانا مہنگا پڑ گیا
لاہور میں واقع فارم ہاؤس پر سیلفی بنانے کے شوقین شہری پر شیر نے حملہ کردیا، زخمی شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لاہور کے علاقے سبزہ زار میں واقع فارم ہاؤس پر رکھے گئے شیر کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش شہری کو مہنگی پڑگئی، عظیم نے شیر کے پنجرے کا جنگلا کھول کر تصویر بنانے کی کوشش کی، پنجرے کا جنگلا کھلا دیکھ کر شیر نے شہری پر حملہ کردیا، جس سے شہری زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق شہری عظیم دوستوں کے ہمراہ سبزہ زار میں میاں عمر کے فارم ہاؤس پر شیر دیکھنے گیا تھا، شیر کے حملے سے شہری کے سر، چہرے اور بازو پر زخم آئے ہیں۔
مزید پڑھیں:شیر کے جبڑے کھولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست آنے پر شیر مالک کیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ فارم ہاؤس کا مالک میاں عمر اس سے قبل یوٹیوبر رجب بٹ کو شادی پر شیر کا بچہ تحفے میں دینے پر خبروں کی زینت بنا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.