چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کا اپنی جرسی پر ‘پاکستان’ کا نام لکھنے سے انکار

چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کا اپنی جرسی پر میزبان 'پاکستان' کا نام لکھنے سے انکار
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم انڈیا کی جرسی پر ایونٹ میزبان پاکستان کا نام لگانے سے انکار کر دیا۔
آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا جس میں بھارت واحد ٹیم ہے جو عجیب و غریب بہانے کرکے دبئی میں اپنے میچز کھیل رہی ہے۔
اس فیصلے پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بی سی سی آئی کی جانب سے کچھ پروٹوکول سے نمٹنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
آئی سی سی کے پروٹوکول کے مطابق ایونٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کی کٹس پر میزبان ملک کا نام لکھا ہوتا ہے۔
تاہم اس معاملے میں بھارت اس روایت کو برقرار رکھے بغیر ٹورنامنٹ جرسی سے پاکستان کا نام خارج کرنے کی کوشش کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
بھارتی میڈیا نے ایک پی سی بی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی کرکٹ میں سیاست لا رہا ہے جو کھیل کے لئے بالکل بھی اچھا نہیں۔
پی سی بی عہدیدار نے کہا کہ بھارت افتتاحی تقریب میں اپنے کپتان کو پاکستان نہیں بھیجنا چاہتا جب کہ اب اطلاعات ہیں وہ نہیں چاہتے میزبان ملک (پاکستان) کا نام ان کی جرسی پر چھپے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.