سابق امریکی صدر جوبائیڈن جاتے جاتے ڈاکٹر عافیہ کو مُعاف نہیں کرسکے

سابق امریکی صدر جوبائیڈن جاتے جاتے ڈاکٹر عافیہ کو مُعاف نہیں کرسکے
امریکی صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے جو بائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو معافی دینے سے انکار کر دیا ہے۔
امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو سٹیفرڈ سمتھ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ 11 بج کر 45 منٹ پر جو بائیڈن نے عافیہ صدیقی کو معافی دینے سے انکار کر دیا۔‘
کلائیو سٹیفرڈ سمتھ نے اس سے قبل 18 جنوری کو بتایا تھا کہ انہوں نے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن سے پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو معافی دینے کی اپیل کی ہے۔
تاہم اب انہوں نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جو بائیڈن نے عافیہ کو معافی دینے سے انکار کر دیا ہے اور اس کی کوئی وضاحت بھی نہیں دی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اس پر شرمندہ ہوں، جو بائیڈن کے بیٹے کو معافی مل سکتی ہے لیکن عافیہ کو نہیں۔ اب ہم پلان بی کی طرف بڑھیں گے۔‘
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.