اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

غزہ جنگ؛ کتنے لاکھ صہیونیوں کو ہتھیاروں کے لائسنس جاری کیے گئے؟

21 جنوری, 2025 17:58

اسرائیلی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر بن گوئر نے اعتراف کیا ہے کہ اپنی وزارت کے دوران صیہونی آباد کاروں 2 لاکھ ممنوعہ ہتھیاروں کے لائسنس جاری کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گوئر نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کرنے کیخلاف احتجاجاً نیتن یاہو کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

فلسطینیوں کی مخالف انتہائی دائیں بازو کی تنظیم نے غزہ جنگ بندی پر موقف اپنایا تھا کہ ہمارے وزیر اور پارٹی حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے بعد حکمران اتحاد سے الگ ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی؛ انتہا پسند یہودی تنظیم نیتن یاہو کے حکمران اتحاد سے الگ

پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ کو گرانے کی کوشش نہیں کریں گے لیکن وزراء میں خاص طور پر بین گویر اب انکی کابینہ کا حصہ نہیں ہونگے۔

مزید پڑھیں: حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 90 فلسطینی رہا کرالیے

بن گوئر نے اپنا دفتر چھوڑنے کے بعد کہا کہ ہم نے اپنی وزارت کے دوران ایک ناقابل تصور کام کیا، وہ یہ کہ اسرائیلی شہریوں کو 2 لاکھ سے زیادہ ہتھیاروں کے لائسنسز جاری کیے تاکہ وہ اپنا دفاع اور فلسطنیوں کی سرزمین پر قبضہ کرسکیں۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی؛ فلسطینیوں کی مزاحمت کاروں کیساتھ جشن کی تصاویر وائرل

بن گوئر نے بیزیل سموٹریچ سے بھی احتجاجاً کابینہ سے مستعفیٰ ہونے کو کہا تاہم سموٹریچ نے دھمکی دی کہ اگر غزہ کی پٹی میں جنگ دوبارہ شروع نہ ہوئی تو وہ استعفیٰ دینے کے بجائے کابینہ کو ہی تحلیل کر دیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔