اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

راکھی کے ڈانس چیلنج پر ہانیہ کے جواب نے توجہ سمیٹ لی

21 جنوری, 2025 17:32

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت جانب سے دیے گئے ڈانس چیلنج پر ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ راکھی ساونت کا رقاصہ نورا فتیحی کے درمیان ایک شو کے حوالے سے تنازعہ ہوا جہاں دونوں کو ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا لیکن نورا فتیحی آخری وقت پر شو میں شریک نہ ہوئیں حالانکہ انہوں نے راکھی سے دگنی فیس لینے کا وعدہ کیا تھا۔

اس واقعہ پر راکھی ساونت نے نورا فتیحی کی غیر پیشہ ورانہ رویے پر تنقید کی۔

اداکارہ نے نورا فتیحی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانیوں کی عزت کرنے چاہیے، میں نے ایک بھارتی ہوکر پاکستان کو پیار دیا کیونکہ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے اور مجھ سے پیار کرنے والے زیادہ مداح پاکستانی ہیں۔

مزید پڑھیں: شعیب اور ثنا جاوید کی ریمپ واک توجہ کا مرکز بن گئی

اسی انٹرویو میں راکھی نے خود کو آئٹم گرل اور کوئین آف رئیلٹی شو قرار دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو اوپن ڈانس چیلنچ بھی دے ڈالا اور کہا کہ میں انڈیا کی نمبر ون ڈانسر ہوں ان سب کو میں شکست دے سکتی ہوں کیونکہ میں 24 گھنٹے ڈانس کرسکتی ہوں۔

راکھی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور پاکستان بھر کے سوشل میڈیا پیجز پر اس پر خوب تبصرے ہونے لگے۔

مزید پڑھیں: راکھی ساونت پاکستان کے دفاع میں بول پڑیں، بھارتی حیران

راکھی کا ہانیہ عامر کو مخاطب کرنا ہی تھا کہ ڈمپل کوئین جو بھارتی گانوں اور ٹرینڈنگ ڈائیلاگز پر ریلز بناتی رہتی ہیں راکھی کے الفاظ پر بھی ریلز بنا کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

ہانیہ عامر اپنی روایتی ریلز کی طرح میک اپ کرواتے ہوئے ویڈیو بنائی اور راکھی ساونت کے الفاظ پر بھرپور ایکسپریشن دیتی دکھیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ کبریٰ خان شادی کی افواہوں پر بول پڑیں

پوسٹ کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کیلئے محبت بھرا پیغام لکھا کہ راکھی جی، آپ ایک آئیکون ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔