اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

چیٹ جی پی ٹی نے مرتے ہوئے شخص کی جان کیسے بچائی؟

21 جنوری, 2025 16:01

ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی (اے آئی) نے سنگین بیماری کی تشخیص کرکے جان بچا ئی۔

سوشل میڈیا صارف نے ریڈٹ پر اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل ہلکی پھلکی ورزش کی تھی جس کے بعد سے پورے جسم میں شدید درد ہو گیا تھا۔

شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے ایک سنگین، جان لیوا بیماری کی تشخیص کرکے اس کی زندگی بچانے میں مدد کی۔

مزید پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اوپی نامی صارف کا کہنا ہے کہ صحت میں اچانک خرابی کے بارے میں الجھن ہوئی اور چیٹ جی پی ٹی سے مشورہ کیا جس نے انہیں فوری طبی علاج حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ چیٹ لسٹ کو نئی شکل دینے کیلئے تیار

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘میں نے چیٹ جی پی ٹی کو اپنی علامات کے بارے میں بتایا اور اس نے مجھے فوری طور پر اسپتال جانے کی سفارش کر دی، کیونکہ میری علامات معتدل سے شدید رابڈومائیولیسس سے مطابقت رکھتی ہیں۔’

اس تجویز پر عمل کرتے ہوئے صارف اسپتال گیا اور ٹیسٹ کروائے جس کا نتیجہ مثبت آیا۔ انہوں نے لیبارٹری کا کام کیا اور یہ پتہ چلا کہ مجھے شدید رابڈومائلوسس ہو گیا تھا۔

خیال رہے کہ رابڈومائلوسس ایک سنگین طبی بیماری ہے جس میں خراب پٹھوں کے ٹشو تیزی سے ٹوٹ جاتے ہیں، اس سے گردے کو نقصان، میٹابولک ایسڈوسس اور الیکٹرولائٹ عدم توازن جیسی متعدد پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔