ایران پاکستان کیساتھ ہتھیاروں کی مشترکہ پیداوار کیلئے تیار

ایران پاکستان کیساتھ ہتھیاروں کی مشترکہ پیداوار کیلئے تیار ہے، ایرانی آرمی چیف
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے فوجی سازوسامان کی تیاری میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ایران کی تیاری کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل محمد حسین باقری نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ ایران دفاعی سازوسامان کی مشترکہ پیداوار میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔
ایرانی جنرل نے مشترکہ سرحد پر دہشت گرد گروہوں کے خلاف لڑائی میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان رابطہ کاری اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
جنرل باقری نے بدنام زمانہ جیش العدل (جسے ایران میں جیش الدھلم کے نام سے جانا جاتا ہے) دہشت گرد گروپ کے خلاف لڑنے کے پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے سرحد پار گشتی کارروائیوں اور مشترکہ مشقوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
جنرل باقری نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کے لیے ایران کی آمادگی کا بھی اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کے اہم کرداروں جیسے ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان قریبی ہم آہنگی علاقائی ممالک کے مفادات کو پورا کرے گی۔
آرمی چیف سے ملاقات کے دوران ایرانی جنرل نے ہمسایہ ملک افغانستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں سے متعلق پر بھی گفتگو کی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.