اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

پاکستان غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار

21 جنوری, 2025 15:01

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی، 50 ہزارسے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرےگا۔

مزید پڑھیں:یقین نہیں غزہ میں جنگ بندی برقرار رہ سکتی ہے، امریکی صدر

مزید پڑھیں:ٹرمپ نے حلف سے قبل غزہ جنگ بندی کا کریڈٹ لے لیا

ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہا تھا کہ قتل و غارت کا بازار گرم کرنے والے پاکستان کے صریحاً دشمن ہیں، ملک دشمن نہیں چاہتے گوادر بندرگاہ فعال ہو، گوادر ائیر پورٹ سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ کیا ہے،آئی ٹی ایکسپورٹس میں بتدریج اضافہ خوش آئند ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔