واٹس ایپ میں موسیقی اسٹیٹس کا نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ میں موسیقی اسٹیٹس کا نیا فیچر متعارف
واٹس ایپ میں انسٹا گرام کی طرح فیچر متعارف ہو رہا ہے جس سے تصاویر اور ویڈیوز کیساتھ میوزک اسٹیٹس ڈال سکیں گے۔
نیا فیچر پہلے ہی اینڈرائیڈ بیٹا ورژن (2.25.2.5) پر دستیاب ہے، جو اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو زیادہ متحرک اور انٹرایکٹو بنانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے صارفین کے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو بڑھانے کی سہولت ملے گی۔
واٹس ایپ صارفین کو صرف آئیکن پر ٹیپ کرنے کی ضرورت ہو گی اور پسندیدہ گانے، فنکار، یا ٹرینڈنگ ٹریک شامل کرسکتے ہیں، اپ ڈیٹ کے ساتھ ، صارفین کو اسٹیٹس سیکشن میں ایک میوزک آئیکن نظر آئے گا۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ میں صارفین کیلئے ’ایونٹ فیچر‘ متعارف
ایک بار گانا منتخب ہونے کے بعد، صارفین اپنی فوٹو پر مبنی اسٹیٹس میں 15 سیکنڈ کا میوزک کلپ شامل کرسکتے ہیں۔ ویڈیو اسٹیٹس کیلئے میوزک کا دورانیہ خود بخود ویڈیو کی لمبائی سے جڑ جائے گا۔
یہ فیچر میٹا اور یونیورسل میوزک گروپ کے اشتراک سے ممکن ہوا ہے جس سے صارفین کو واٹس ایپ کے اندر براہ راست گانوں کی ایک وسیع فہرست تک رسائی حاصل ہوگی۔
واٹس ایپ کی جانب سے مستقبل میں اسے عالمی سطح پر متعارف کرائے جانے کی توقع ہے، تاہم اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین بیٹا میں استعمال کرسکیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.