آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024: صرف ایک پاکستانی شامل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024: صرف ایک پاکستانی شامل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سال 2024 کی بہترین ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024 میں پاکستان کی جانب سے صرف بابر اعظم کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے 24 میچوں میں 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 738 رنز اسکور کیے۔
آئی سی سی کے مطابق دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنے سال کا آغاز شاندار انداز میں کیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف لگاتار تین نصف سنچریاں اسکور کیں۔
30 سالہ بلے باز کی دباؤ میں بھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت اور تمام فارمیٹس میں ان کی مستقل مزاجی نے بین الاقوامی کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر ان کی حیثیت کی تصدیق کی ہے۔
روہت شرما کی قیادت والی ٹیم میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔
روہت نے 11 میچوں میں 378 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ اسکور 121 رہا۔ تاہم، ان کی سب سے اہم کامیابی بحیثیت کپتان بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جتوانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستان کے کتنے کھلاڑی شامل؟
اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بھی لائن اپ کا حصہ ہیں کیونکہ انہوں نے 180 کے قریب اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنا کر آسٹریلیا کی ٹی 20 آئی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار 80 رنز سمیت ان کی چار نصف سنچریوں نے رفتار اور اسپن دونوں کے خلاف ان کی مطابقت پذیری اور غلبے کو اجاگر کیا۔
انگلینڈ کے فل سالٹ 17 میچوں میں 467 رنز بنانے کے بعد آئی سی سی ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔
فل سالٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 87 اور دو طرفہ سیریز میں 103 کی شاندار اننگز کھیلی تھی، ان کے بے خوف آغاز نے انہیں ایک طاقتور طاقت اور عالمی سطح پر دوسرے نمبر کے ٹی 20 آئی بلے باز بنایا ہے۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے نکولس پورن نے بھی 21 میچوں میں 464 رنز بنا کر ٹیم میں آئی سی سی کی ٹیم میں جگہ بنائی۔
زمبابوے کے سکندر رضا بھی اس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جنہوں نے کوالیفائر میچ میں 43 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں راشد خان افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔
سری لنکا کے ونندو ہسارنگا بھی آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر 2024 کا حصہ ہیں اور وہ ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2024:
روہت شرما (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، فل سالٹ، بابر اعظم، نکولس پورن( وکٹ کیپر)، سکندر رضا، ہاردک پانڈیا، راشد خان، جسپریت بمرا اور ارشدیپ سنگھ۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.