اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

اسماعیلی رہنما پرنس کریم آغا خان کون تھے؟

05 فروری, 2025 14:12

اسماعیلی رہنما پرنس کریم آغا خان منگل کے روز پرتگال کے شہر لزبن میں انتقال کر گئے۔

اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام اور روحانی رہنما پرنس کریم آغا خان 1936 میں سوئٹزرلینڈ میں پیدا ہوئے اور اپنے ابتدائی سال نیروبی میں گزارے۔ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے اسلامی تاریخ میں ڈگری حاصل کی۔
1957ء میں جب وہ 20 سال کے تھے تو انہوں نے اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی برادری کی باگ ڈور سنبھالی۔

پرنس کریم آغا خان کون تھے:

پرنس کریم آغا خان نے خود کو دنیا بھر میں پسماندہ طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے وقف کر دیا تھا۔ آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کے ذریعے انہوں نے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، معاشی ترقی اور ثقافتی تحفظ میں انقلابی اقدامات کی قیادت کی، جس سے بنیادی طور پر ایشیا اور افریقہ کے خطوں کو فائدہ ہوا۔

مزید پڑھیں:پرنس کریم آغا خان 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

وینیٹی فیئر میگزین نے پرنس آغا خان کو اپنے پیدا کردہ عالمی اثرات کیلئے "ون مین اسٹیٹ” کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے جنیوا میں امریکی صدر رونالڈ ریگن اور سوویت رہنما میخائل گورباچوف کے درمیان تاریخی سفارتی مذاکرات کو یقینی بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

ان کے آباؤ اجداد کا تعلق فارس سے تھا، جہاں سے ان کے آباؤ اجداد کئی صدیاں قبل ہجرت کر کے ہندوستان آئے تھے۔ وہ ایک قابل رہنما اور انسان دوست ہونے کے علاوہ گھوڑے پالنے کے بھی شوقین تھے۔ انہوں نے اپنے ایک گھوڑے کے ساتھ ڈربی جیتا تھا جو 1981 کے ایپسم ڈربی میں چوری ہو گیا تھا۔

انہیں ملک کی ترقی میں ان کی غیر معمولی کاوشوں پر پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈز، نشان پاکستان اور نشان امتیاز سمیت متعدد باوقار بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔