کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشتگردی کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشتگردی کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشت گردی کا خدشہ ہے اور اس ضمن میں سندھ پولیس نے الرٹ جاری کردیا۔
سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فینسی و جعلی نمبر پلیٹس، ہوٹرز، پولیس لائٹس اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق تین فروری کو حیدرآباد پولیس نے سرکاری نمبر پلیٹ کی ایک مہران کار کو روکا تھا، کار سوار شخص مشکوک تھا اور اسنیپ چیکنگ کارروائی کے دوران پوچھ گچھ پر حیدر آباد کے کچھ وکلاء کو تحفظات تھے جنہوں نے بعد میں احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں وکلا اور پولیس میں 2 روز سے کشیدگی برقرار
پولیس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی اعلیٰ قیادت نے وکلاء کی قیادت سے مذاکرات کے لیے آج دوپہر کا وقت بھی طے کرلیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.