اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر پراسرار طور پر جاں بحق

08 فروری, 2025 12:17

پشاور سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون ٹک ٹاکر پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی ہے جس کے بعد تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے وارسک روڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹک ٹاکر سائیکو ارباب کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی گئی ہے، موت مبینہ طو رپر نشہ آور چیز کھانے یاپراس کی طبی موت بھی واقع ہوسکتی ہے، انکوائری شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاکر مریم فیصل کی مبینہ ویڈیو لیک ہو گئی

پولیس کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر ارباب کی ہلاکت سے مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں تاہم ٹک ٹاکر کے گھر سے اہم شواہد اکٹھی کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاکر مریم فیصل کی مبینہ ویڈیو لیک ہو گئی

خیال رہے کہ گزشتہ روز تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو بیان دیتے ہوئے محمد یسین ساکن نے بتایا کہ اسکی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب مشہور ٹک ٹاکر تھی، اسے اطلاع ملی کہ بہن گھرواقع ورسک روڈ میں موجود تھی جہاں اس کی حالت بگڑ گئی تھی۔

معروف ٹک ٹاکر سائکو ارباب کون تھیں؟
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر سائکو ارباب ایک مشہور پشتون ٹک ٹاکر تھیں جن کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پلیٹ فارم پر 8 لاکھ 78 ہزار سے زائد فالوورز تھے اور ان کی ویڈیوز پر لاکھوں لائکس تھے۔ انہوں نے اپنی آخری ویڈیو گزشتہ ماہ ٹک ٹاک پر پوسٹ کی تھی جسے 20 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:معروف پاکستانی ٹک ٹاکر پراسرار طور پر جاں بحق
ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز زیادہ تر پشتو زبان میں تھیں، اور انکے زیادہ تر فالوورز اسی زبان میں بات کرتے تھے، پشتو میں تبصروں میں ان کے ساتھ بات چیت کرتے تھے۔ ان کی موت کے بعد ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ غیر فعال دکھائی دیتا ہے جبکہ ان کی موت کی وجہ جاننے کیلئے پولیس تحقیقات جاری ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔