اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

08 فروری, 2025 13:39

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے میچ کے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو پویلیئن کی راہ دکھا مہمان ٹیم کو بڑا دچھکا پہنچایا۔

کیوی اوپنر ول ینگ صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ آٹھویں اوور میں رچن روندرا مسٹری اسپنر ابرار احمد کا شکار ہوئے۔

مارک چیمپن کا کہنا تھا وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

کپتان رضوان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بابراعظم آج فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کریں گے، یہ سیریز چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے بہت اہم ہے۔

قومی پلیئنگ الیون:

پاکستان ٹیم میں فخر زمان، بابر اعظم،کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابراراحمد شامل ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔