اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

15 سالہ بچہ متعدد اسکولوں کو دھمکی دینے پر گرفتار

08 فروری, 2025 11:35

دہلی: بھارت کے شہر نوئیڈا میں ایک 15 سالہ طالب علم 4 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے پر گرفتار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم کا اسکول نہ جانے کی خواہش پر 4 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے پر ایل میل کر ڈالی جس کے بعد 15 سالہ طالب علم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی پروازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

مزید پڑھیں:طالب علموں نے پروپیگنڈا پھیلانے پر ٹی وی اسٹیشن پر دھاوا بول دیا

بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ طالب علم نے اپنی لوکیشن چھپانے کےلیے وی پی این کا استعمال کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم نے اسکول نہ جانے کیلئے بم تھریٹ کی ای میلز کی تھیں۔

خیال رہے کہ دسمبر 2024 میں بھارت کے شہر نئی دہلی کے 40 اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی تھیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔