عرب ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کا ٹرمپ منصوبہ مسترد کر دیا

اردن، مصر اور سعودی عرب نے فلسطینیوں کی بیدخلی کا منصوبہ مسترد کر دیا
اردن، مصر اور سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کو مسترد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر نے فلسطینیوں کو بے دخل کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو کے جامع منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ مصر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ خطے میں جامع اور منصفانہ امن کے حصول کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کی اردن بادشاہ سے ملاقات، غزہ خریدنے سے متعلق گفتگو
اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر زور دیا۔
اردن کی وزیر خرجہ نے کہا کہ عرب مصر کا منصوبہ فلسطینی عوام کو بے گھر کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو کرنا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی کابینہ کے اجلاس میں فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی بیانات کی مذمت کی گئی۔
دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے غزہ میں طویل مدتی ملکیت کی حیثیت نظر آتی ہے، ہم غزہ کو ترقی دیں گے، ہم خطے کے لوگوں کو روزگار دیں گے، ہم شہریوں کو آباد کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘میرے خیال میں اردن پناہ گزینوں کو لینے کے لیے تیار ہو گا۔’ اردن اور مصر کی امداد میں کٹوتی کی جائے گی اگر وہ پناہ گزینوں کو پناہ نہیں دیتے ہیں۔
ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد اقوام متحدہ اور دنیا بھر کے کئی ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی مخالفت کی ہے اور دو ریاستی حل کا مطالبہ کیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.