معروف بھارتی ریپر نے زہر کھاکر خودکشی کرلی

معروف بھارتی ریپر نے زہر کھاکر خودکشی کرلی (فوٹو: فائل)
بھارت کے معروف ریپر ابھینو سنگھ المعروف جگرناتھ نے زہر کھا کر خودکشی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریپر لاش کی بنگلورو میں کرائے پر حاصل کیے گئے فلیٹ سے ملی، جو انہوں نے محض 7 روز قبل کرائے پر لیا تھا۔
پولیس کے مطابق بھارتی ریپر نے روم میٹ کیساتھ کھانا کھایا اور پھر کمرے میں جاکر خودکشی کرلی۔
مزید پڑھیں: رشبھ پنت کی جان بچانے والے نے گرل فرینڈ کیساتھ زہر کھالیا، مگر کیوں؟
دوسری جانب پولیس کہنا ہے کہ ریپر کے کمرے سے کوئی خودکشی کا نوٹ بھی نہیں ملا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: گوہر اور کبریٰ ایک ہوگئے! مکہ مکرمہ میں نکاح، تصاویر وائرل
حکام کا کہنا ہے کہ زہر سے متعلق ڈاکٹرز کی رپورٹس کا انتظار ہے، جس کے بعد تحقیقات کو حتمی رخ دیا جاسکے گا۔
ادھر بھارتی ریپر کی فیملی نے ان کی اہلیہ کی جانب سے ذہنی طور پر دباؤ ڈالنے اور ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی کار حادثے میں زندگی بچانے والے نے 25 سالہ نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ زہر کھالیا تھا، جس میں لڑکی کی دوران علاج موت ہوگئی تھی جبکہ لڑکے کی حالت تشویشناک ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.