اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ایس آئی ایف سی کے تحت جی پی آئی کی کاوشیں؛ زراعت کے شعبے میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب

20 فروری, 2025 09:05

ایس آئی ایف سی کے تحت گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) زراعت کے شعبے کو مستحکم  کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کیلئے کوشاں ہے۔

گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) کا مقصد زراعت میں ماحول دوست طریقے متعارف کروا کر پائیدار   مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔

جی پی آئی کے تحت چولستان جیسی بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے اور جدید آبپاشی نظام کے ذریعے زرعی شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ جدید مشینری کے استعمال کو فروغ دے کر پائیدار زرعی نظام تشکیل دینے کی کوششیں بھی تیزی سے جاری ہیں۔

پنجاب میں 25 ‘گرین ایگری مال’ اور اسمارٹ ایگری فارم کا قیام زرعی ترقی کی سمت میں اہم قدم ہے،

پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کیے گئے ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔ جدید ٹیکنالوجی، معیاری بیج اور جدید آبی وسائل کے ذریعے زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

اس کے علاوہ جی پی آئی کی معاونت سے روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی جانب تبدیلی زرعی شعبے کے لیے اہم اقدام ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔