اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی؛ 2019 سے اب تک 20,000 سے زائد افراد گرفتار

20 فروری, 2025 14:49

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ 2019 سے اب تک 20,000 سے زائد افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔

 سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس (کے۔ ایم۔ ایس) کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کی پامالی، صحت کے بحران اور بدعنوانی بھارت میں سماجی انصاف کی فراہمی کے دعووں کی حقیقت کو بے نقاب کرتے ہیں،

کے۔ ایم۔ ایس کے مطابق 2019 سے اب تک 20,000 سے زائد افراد گرفتار ہوئے ہیں، بھارتی فوج کی تعیناتی کے باعث لاکھوں بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے، جبکہ صحت کے شعبے میں بھی سنگین بحران پیدا ہو چکا ہے۔ رپورٹس کے مطابق 60 فیصد کشمیریوں کو صحت کی بنیادی سہولتوں تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کے۔ ایم۔ ایس کے مطابق 30 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں، جس کی وجہ سے معاشی بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح نہ دینے کے باعث مقبوضہ علاقے میں بدعنوانی اور حکومتی اصلاحات کی کمی نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔

کے۔ ایم۔ ایس کے مطابق کشمیر میں 60 فیصد خواتین کو صحت کی بنیادی سہولتیں میسر نہیں، بھارت کی حکومتی ترجیحات میں کشمیری عوام کی فلاح و بہبود شامل نہیں، کشمیر میں 2019 میں خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں حکومتی اصلاحات میں ناکام رہی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔