آئی پی آر آئی میں نئے صوبوں کے قیام پر گول میز کانفرنس کا انعقاد، ماہرین کا انتظامی اصلاحات پر زور

Islamabad Policy Research Institute (IPRI) Round Table Conference
اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ (آئی پی آر آئی) میں نئے صوبوں کے قیام کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین، تجزیہ کاروں، اور پالیسی سازوں نے پاکستان میں انتظامی اصلاحات اور نئے صوبوں کے قیام کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
کانفرنس میں شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ نئے صوبوں کا قیام پاکستان کی قومی سلامتی، معاشی استحکام، اور عوامی بہبود کے لیے ناگزیر ہے۔
ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ صوبائی ڈھانچہ انتظامی اور معاشی چیلنجز کا شکار ہے۔ پنجاب، جو کہ 196 ممالک سے بڑا ہے جبکہ صوبے میں وسائل کی غیر مساوی تقسیم اور انتظامی مسائل کی وجہ سے عوامی بےچینی بڑھ رہی ہے۔ نئے صوبوں کے قیام سے نہ صرف وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوگی بلکہ انتظامی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے پارلیمنٹ کو قیادت کرنی ہوگی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس مقصد کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، جو صوبوں کی نئی حد بندی اور انتظامی ڈھانچے کی تجاویز تیار کرے۔
کانفرنس میں شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی حکومتوں کو بااختیار بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کی مداخلت مقامی حکومتوں کی کارکردگی کو متاثر کر رہی ہے، اور اس صورتحال میں بہتری لانے کے لیے مقامی حکومتوں کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.