لاہور میں مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش؛ موسم خوشگوار

لاہور میں مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش؛ موسم خوشگوار
لاہور میں مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مختلف مقامات سلام پورہ، شملہ ہل، لیاقت آباد، سبزہ زار کے اطراف میں رات گئے سے واقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث جاتی سردی واپس لوٹ آئی۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کی اشد ضرورت تھی، بیماریاں پھیل رہی تھیں، بارش کے بارش خشک سردی سے بیماریوں کا خاتمہ ہو گا۔
بلوچستان میں سردی کی شدت
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ اور ژوب میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری جبکہ تربت میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہرِ قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر ماہرین نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر بلوچستان کے سرد علاقوں میں رہنے والوں کو شدید سردی سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.