مادری زبان کا عالمی دن؛ کشمیری زبان کی تاریخ اور تحفظ پر روشنی

مادری زبان کا عالمی دن؛ کشمیری زبان کی تاریخ اور تحفظ پر روشنی
آج 21 فروری 2025 کو دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر کشمیری زبان کے تاریخی ارتقاء اور اس کے تحفظ کے حوالے سے بات کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس (کے۔ ایم۔ ایس) کے مطابق صوفیانہ ادب کی حامل کشمیری زبان جنوب ایشیائی خطے کی اہم زبان ہے، کشمیری زبان کی تاریخ 8ویں صدی سے شروع ہوئی، جو قدیم سنسکرت اور دڑک زبانوں سے ماخوذ ہے۔
کشمیری زبان کا ذکر آٹھویں صدی کے اہم تاریخی متون جیسے راجترنگنی میں ملتا ہے، 14ویں صدی میں اسلام کی آمد کے بعد کشمیری زبان میں فارسی، عربی اور صوفیانہ ادب کے اثرات بڑھے، مغلوں کے دور میں کشمیری ادب اور زبان کی ترقی ہوئی، فارسی زبان کا اثر بڑھا۔
کشمیری ادب میں غزل کی صنف کی ترقی نے نہ صرف کشمیر بلکہ جنوبی ایشیا کی ادبی روایت کو بھی متاثر کیا، کشمیری شاعری میں شیخ نورانی، لعل دید، حبہ خاتون اور مہجور جیسے عظیم شعراء کا کلام شامل ہے۔
20 ویں صدی میں کشمیری ادب میں رحمان راہی جیسے اہم شعراء کی موجودگی نے عالمی سطح پر زبان کو تسلیم کرایا، کشمیری زبان کو بچانے کے لیے حکومت اور غیر سرکاری اداروں کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں، لیکن مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر میں کشمیری زبان کی تدریس میں اساتذہ کی کمی اور نصاب کی قلت ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، کشمیری زبان کے تحفظ کے لیے والدین، اساتذہ اور حکومت کو مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، کشمیری زبان کے فروغ کے لیے ریڈیو اور ٹی وی پروگرامز جیسے اقدامات دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.