شہید حسن نصراللہ کی تدفین کب اور کہاں ہو گی؟تفصیلات سامنے آگئیں

حسن نصر اللہ کی تدفین؛ شہری بیروت کا رخ نہ کریں، امریکا (فوٹو: فائل)
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی جائے تدفین کل 23 فروری کو کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے شہید حسن نصراللہ کی نماز جنازہ بیروت کے اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی جبکہ جنازے کے اجتماع سے حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم خطاب کریں گے۔
جنازے میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہورہے ہیں، شہید حسن نصراللہ کو بیروت میں ہی سپر د خاک کیا جائے گا، شہید حزب اللہ رہنما ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:حسن نصر اللہ کی تدفین؛ شہری بیروت کا رخ نہ کریں، امریکا
پاکستانی وقت کے مطابق جنازے کا اجتماع شام 4 بجے بیروت اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہو گا جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
حزب اللہ تنظیم کا کہنا ہے کہ جنازے کا اجتماع ایک تاریخی دن اور موقع ہوگا، اسرائیل دیکھے گا ہم خوفزدہ نہیں ہیں، حسن نصراللہ کو 27 ستمبر کو اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کے بعد امانتا دفن کیا گیا تھا۔
مزاحمتی گروپ کے سینئر عہدیدار وفیق صفا نے بتایا کہ حزب اللہ، اسرائیل کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے پر اپنے رہنما اور محسن شہید سید حسن نصر اللہ کے جسد خاکی کو جنوبی بیروت میں سپرد خاک کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہید رہنما لبنانی عوام، قوم اور مجاہدین کے دلوں میں زندہ ہیں، ہماری مزاحمت پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ سول ایوی ایشن کے مطابق بیروت ایئر پورٹ جنازے اور تدفین کے دن دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک بند رہے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.