بڑھا ہوا پیٹ کم کرنے کا جادوئی ٹوٹکا

بڑھا ہوا پیٹ کم کرنے کا جادوئی ٹوٹکا
کیا آپ بھی اپنے بڑھے ہوئے پیٹ سے پریشان ہیں ؟ اگر ہاں تو آئیے آج ہم آپکو ایک ایسا جادوئی ٹوٹکا بتائیں گے جس سے آپکی یہ پریشانی ختم ہوجائے گی۔
ماہرین صحت کے مطابق اگر آپ اپنے بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنے دن کا آغاز ایک گلاس تازہ اورنج جوس سے کریں۔
تازہ اورنج جوس وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور کیلوریز میں کم رکھتا ہے، جس کی وجہ سے یہ ایک مثالی میٹابولزم بوسٹر ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بڑھا ہوا پیٹ کم کرنے کیلئے زیادہ کیلوری والے اسنیکس کی جگہ اورنج کے تازہ ٹکڑوں کو استعمال کیا جائے، اس میں موجود فائبر مواد آپ کو پیٹ بھرنے میں مدد دیتا ہے اور غیر صحت بخش غذا کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ سبز چائے میں اورنج کا تھوڑا سا رس ڈالیں، سبز چائے اور اورنج جوس کا امتزاج میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور چربی جلانے کو فروغ دیتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.