اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر

25 فروری, 2025 12:55

کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

کینیڈا نے اپنے امیگریشن ضوابط میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں، 31 جنوری سے نافذ العمل ہونے والے نئے امیگریشن اینڈ ریفیوجی پروٹیکشن ریگولیشنز میں سرحدی حکام کو عارضی رہائشی دستاویزات مثلاً الیکٹرانک ٹریول اتھارٹیز اور عارضی رہائشی ویزے  کو منسوخ کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

ان نئے ضوابط سے سالانہ ہزاروں غیر ملکی شہریوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے، خاص طور پر ان تبدیلیوں کا اثر طلباء، ملازمین، اور عارضی رہائشی وزیٹرز پر پڑے گا۔

ترمیم شدہ قوانین کینیڈا کے امیگریشن فریم ورک میں تبدیلیوں کے سلسلے کی کڑی ہیں، جس میں 2024 کے آخر میں اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم ویزا پروگرام کی منسوخی بھی شامل ہے۔

کینیڈین سرحدی اہلکار ویزے منسوخ کر سکتے ہیں، ترمیم شدہ قوانین کینیڈین امیگریشن اور سرحدی افسران کو مخصوص حالات میں eTAs، TRVs، ورک پرمٹ، اور اسٹڈی پرمٹ منسوخ کرنے کا اختیار دیتے ہیں۔

اگر کسی فرد کی حیثیت یا حالات بدل جاتے ہیں اور انہیں نااہل یا ناقابل قبول بنا دیتے ہیں، جیسے غلط معلومات فراہم کرنا، مجرمانہ ریکارڈ رکھنا، یا فوت ہو جانا۔

اگر افسر کو اس بات کا یقین نہ آئے کہ فرد اپنے مجاز قیام کی میعاد ختم ہونے پر کینیڈا سے واپس چلا جائے گا۔

دستاویز گم، چوری یا تباہ ہوجائیں یا پھر انتظامی غلطی کی بنیاد پر جاری کی گئی ہوں۔

عارضی رہائشی فرد مستقل رہائشی بن جائے۔

یہ تبدیلیاں افسران کو TRVs، eTAs، ورک پرمٹ اور لوگوں کو جاری کیے گئے اسٹڈی پرمٹ کو منسوخ کرنے کے قابل بھی بناتی ہیں جب وہ مستقل رہائشی بن جائیں، فوت ہوجائیں،  یا پھر دستاویز کسی انتظامی غلطی کی بنیاد پر جاری کی گئی ہو۔

ترمیم شدہ قوانین کے مطابق، طلبا کو اگر کام یا اسٹڈی ویزا سے انکار کیا جاتا ہے تو ان کے امیگریشن کاغذات بھی منسوخ ہو سکتے ہیں۔

پالیسی اس بات کی بھی ضمانت دیتی ہے کہ امیگریشن اور سرحدی حکام ہی ان ویزوں کو منسوخ کر سکتے ہیں، تاکہ کسی بھی غیر مجاز مداخلت سے بچا جا سکے۔

ترمیم شدہ قوانین کے نتیجے میں تقریباً 7,000 اضافی عارضی رہائشی ویزے، ورک پرمٹ اور اسٹڈی پرمٹ منسوخ ہو جائیں گے۔

وہ غیر ملکی شہری جن کے اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے جائیں گے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں کینیڈا کی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی یا کینیڈا چھوڑنا بھی شامل ہے۔

امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا (IRCC) نے اشارہ کیا ہے کہ متاثر ہونے والے افراد کو ان کے IRCC اکاؤنٹ یا ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا، لیکن ابھی ان مسافروں اور طلباء کے ممکنہ مالی نقصانات کے حوالے سے خدشات ہیں جن کے کاغذات منسوخ ہیں۔

قوانین میں یہ تبدیلیاں کینیڈا کی امیگریشن قوانین کو سخت کرنے کی حکمت عملی کے مطابق ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔