اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

رمضان المبارک: میٹرک اور انٹر امتحانات کا شیڈول تبدیل

25 فروری, 2025 18:57

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے رمضان المبارک کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی ہے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات اب عید الفطر کے بعد 7 اپریل سے 25 اپریل تک منعقد ہوں گے۔

یاد رہے کہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات پہلے 15 مارچ سے شروع ہونے تھے لیکن رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور طلبہ کی بہتر تیاری کو یقینی بنانے کے لیے ان تاریخوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ امتحانات سے قبل اسکولوں میں پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے لیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو تیاری کے لیے مناسب وقت میسر آسکے۔

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ پہلے یہ امتحانات 15 اپریل کو شروع ہونا تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔