سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھنے کی اپیل

ramadan moon sighting 2025 saudi arabia
سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 28 فروری کو مغرب کے وقت ماہ رمضان کا چاند تلاش کریں۔
عرب میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ اگر 28 فروری کی شام کو چاند نظر آئے تو لوگ قریبی عدالت میں شہادت جمع کرائیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چاند کو کھلی آنکھ سے دیکھا جائے اور اسلامی اصولوں کے مطابق شہادت دی جائے۔
سپریم کورٹ کے بیان میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ چاند دیکھنے کی شہادتیں قریبی عدالت کے ساتھ ساتھ رویت ہلال کمیٹی کو بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
چاند نظر آنے کا حتمی اعلان شہادتوں کی جانچ پڑتال کے بعد عدالت کی جانب سے کیا جائے گا۔
ماہرین فلکیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آ سکتا ہے، جس کی صورت میں یکم رمضان المبارک 1 مارچ کو ہوگا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ 30 سال بعد پہلا موقع ہوگا جب اسلامی اور عیسوی مہینوں کا آغاز ایک ہی تاریخ کو ہوگا۔
سعودی عرب میں رویت ہلال کا عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ ملک اسلامی دنیا کے لیے رمضان المبارک اور دیگر اسلامی تہواروں کے آغاز کا اعلان کرتا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے عوام سے چاند تلاش کرنے کی اپیل کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز درست اور شریعت کے مطابق ہو۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.