اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی؛ بڑا استعفیٰ آگیا

01 مارچ, 2025 08:51

چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے جوز بٹلر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے بعد جوز بٹلر نے انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

جوز بٹلر نے کہا کہ ’ میں انگلینڈ کی کپتانی سے دستبردار ہونے جا رہا ہوں۔ یہ میرے اور ٹیم کے لیے درست فیصلہ ہے‘۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ’وہ انگلینڈ کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے، مشکل وقت جلد گزر جائے گا اور میں اپنی کرکٹ سے حقیقی معنوں میں لطف اندوز ہو سکوں گا ‘۔

یاد رہے کہ جوز بٹلر کے نائب کپتان ہیری بروک ان کی جگہ لینے کے لیے ابتدائی فیورٹ ہیں۔

واضح رہے کہ بٹلر کو جون 2022 میں ایون مورگن کا جانشین مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے اسی سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔ لیکن بعد ازاں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔