جرمن قونصل جنرل کا آمد رمضان پر خصوصی ویڈیو پیغام

رمضان المبارک کے حوالے سے جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لارڈز نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ رمضان ہمیں مفاہمت کا درس دیتا ہے جبکہ عالمی امن میں مفاہمت کی بہت ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان ہماری زندگی کی عکاسی کرتا ہے، رمضان ہماری زندگی اور صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔
ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا رمضان ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ایک دوسرے کےساتھ کیسے پیش آنا ہے پیغام کے آخر میں انھوں نے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.