کھاریاں میں کار پر فائرنگ، 6 افراد قتل،ملزمان فرار

پنجاب کے شہرکھاریاں کے میانہ چک بھرگڑاں اور نگڑیاں کے درمیان ڈنگہ خورد کے رہائشی چھ افراد کو سابقہ رنجش کی بنا پر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈنگہ کے قریب مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے چھ افرادہلاک ہوئے، مقتولین کی عمریں 25 سے 35 برس کے درمیان ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کی واردات سابق دشمنی کا نتیجہ ظاہر ہوتی ہے۔
مسلح افراد واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس نے موقع سے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں، دوسری جانب فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےآر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کوفوری گرفتارکرنے کا حکم دے دیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.