مفت سولر سسٹم؟ بڑی خوشخبری آگئی

مفت سولر سسٹم؟ بڑی خوشخبری آگئی
سینئر وزیر شرجیل میمن نے مفت سولر سسٹم سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ حکومت کے ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز ہاؤسنگ اسکیم، این آئی سی وی ڈی، پیپلز بس سروس، پنک بس سروس، شاہراہ بھٹو، آٹزم سینٹرز سمیت دیگر حکومتی منصوبوں کی تشہیر پر گفتگو کی گئی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں عوام کی صحت اور بنیادی سہولیات پر سب سے زیادہ کام کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے 21 لاکھ لوگوں کو گھر بنا کر دیے جا رہے ہیں۔
سینئر وزیر نے کہا کہ بجلی کا بل ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والوں کو سولر سسٹم دیے جا رہے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.