اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

کن ممالک سے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے؟

08 مارچ, 2025 11:35

امریکا سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

امریکا، سینیگال اور قبرص سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، جن میں سے 3 افراد کو بلیک لسٹ ہونے کی وجہ سے حراست میں لے لیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا جانے والے ایک پاکستانی شہری کا ویزہ منسوخ کر دیا گیا اور اسے واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔

اسی طرح قبرص پہنچنے والے ایک پاکستانی کو امیگریشن حکام نے ناپسندیدہ قرار دے کر واپس پاکستان روانہ کر دیا۔

سینیگال میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے کر واپس پاکستان بھیج دیا گیا، جبکہ برازیل میں بغیر ضروری دستاویزات داخل ہونے والے ایک پاکستانی کو بھی ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

سعودی عرب میں ویزہ منسوخ ہونے کی وجہ سے 2 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ، سعودی نظام میں ویزہ ریکارڈ نہ ہونے، بلیک لسٹ میں شامل ہونے، منشیات کے کیسز، ویزہ مدت سے زائد قیام، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام کرنے، کام سے مفرور ہونے، چوری کے الزامات اور پاسپورٹ گم ہونے جیسے جرائم کی وجہ سے 26 پاکستانیوں کو واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں ویزہ مدت سے زائد قیام اور بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے 3 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ ایران سے ایمرجنسی دستاویزات پر سفر کرنے والے ایک پاکستانی کو بھی واپس بھیج دیا گیا، جبکہ بحرین میں سیکیورٹی رسک قرار دیے جانے پر ایک پاکستانی شہری کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

یہ اقدامات مختلف ممالک میں پاکستانی شہریوں کے خلاف امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں اور غیرقانونی سرگرمیوں کی وجہ سے اٹھائے گئے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔