واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ شہری نے ایڈمن کو قتل کردیا

واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ شہری نے ایڈمن کو قتل کردیا
واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر شہری نے ایڈمن کو قتل کردیا۔
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ریگی سفید سنگ میں واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر ناراض ایک شخص نے گروپ ایڈمن کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گروپ ایڈمن کو واٹس ایپ گروپ سے ہٹانے کے فیصلے پر طیش میں آ کر قتل کر دیا۔
مقتول کی شناخت مشتاق احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن تھا۔ واقعے کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی ہمایوں کی جانب سے درج کرائی گئی ہے، جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مقتول مشتاق احمد کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائی اور ملزم اشفاق کے درمیان گروپ سے نکالنے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔اشفاق سے اختلاف کے بعد صلح صفائی ہو گئی تھی، لیکن جب وہ گھر واپس جا رہے تھے تو ملزم نے اچانک فائرنگ کر دی۔
مدعی کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے بچنے کے لیے وہ اور ان کا بھائی ایک پیٹرول پمپ میں پناہ لینے کے لیے بھاگے، لیکن ملزم وہاں پہنچ گیا اور مشتاق احمد پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا گروپس کے انتظام اور ان سے جڑے تنازعات کے سنگین نتائج کی ایک المناک مثال ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.