اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

رمضان میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

09 مارچ, 2025 14:50

 

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان میں پیپلزبس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 15 رمضان المبارک سے بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی

اس کا اطلاق آر  1، آر  2، آر  3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا عید کی شاپنگ کرنے والے عوام اس فیصلے سے براہ راست مستفید ہوں گے۔

 

 

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کو رمضان میں درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں، کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، بسوں کے اوقات میں توسیع کا مقصد شہریوں کو مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

 شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ یقینی بنایاجائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد اپنےگھروں تک محفوظ پہنچ سکیں، حکومت کی جانب سےعوام کو بہتر اور سہولت بخش سفری آپشن فراہم کرناچاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، شہری پیپلز بس سروس کی توسیع شدہ اوقات کی سروس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔